انقرہ،28مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ ہوائی حملوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے تیرہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق ترک جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں اواسین باسیان کے علاقے میں سات مقامات کو ہدف بنایا تھا۔ ان علاقوں میں مارے جانے والے کرد عسکریت پسند حملوں کی تیاری میں مصروف تھے۔ اْدھر کل ہفتہ ستائیس مئی کو ترک علاقے وان میں بھی جنگی طیاروں نے کردستان ورکرز پارٹی کے دس عسکریت پسند ہلاک کر دیے ہیں۔ کردستان ورکرز پارٹی کو امریکا، ترکی اور یورپی یونین دہشت گرد گروپ قرار دے چکے ہیں۔